ڈاکٹر طاہر امین کو مسلسل غیر حاضری پروی سی شپ سے ہٹایا جائے،اسحاق فانی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)فیکلٹی آف سوشل سائنسز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی نے گورنر پنجاب،و چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملک محمد رفیق رجوانہ ، نگران وزیر اعلی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر سید حسن عسکری رضوی،چیف سیکریٹری پنجاب اکبر خان درانی اور سیکریٹری ھائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب خالد سلیم کو اپنی علیحدہ علیحدہ تحریری درخواستوں اوریاد دہانی کے لگا تار خط نمبر IV کے ذریعے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کے مسلسل غیر حاضری، ان کے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کے بارے بتایا ہے اور درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر جانبدارنہ انکوائری کرکے ڈاکٹر طاہر امین کو وی سی شپ سے بر طرف کیا جائے اور غیر قانونی طور پر جو ادائیگیاں کی گئی ہیں وہ واپس لی جائیں اور انکوائری کے دوران ڈاکٹر امین کو معطل کیا جائے۔