سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کا تبادلہ روک دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا تبادلہ کرنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے دوران پروگرام نوٹس لے لیا اور کہا ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سمٹ بنک کے معاملے پر گہری نظر ہے، بشیر میمن اچھی شہرت کے افسر ہیں۔