توصیف عباسی تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر
اسلام آباد (این این آئی) توصیف عباسی کو تحریک انصاف کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انہوں نے توصیف عباسی کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا ہے۔