لاہور: مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے، شہری نقدی‘ زیورات سے محروم
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹائون میں بلال اور اس کی فیملی سے7لاکھ روپے مالیت، جو ہر ٹائون میں فیاض کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے ،فیکٹری ایریا میں کاشف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ95ہزار روپے ،شفیق آباد میں بابر اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ40ہز ار روپے ،چوہنگ میں عابد اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے ،لیاقت آباد میں عدیل اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے ، شاد باغ میں فیاض کی فیملی سے 2 لاکھ روپے ،ستو کتلہ میں الطاف اور اس کی فیملی سے2 لاکھ روپے ، باٹا پور میں جاوید اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ۔ مصطفی ٹائون میں عبدالحمید بھٹی کی دکان پر تمام ملازمین کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے ،بادامی باغ میں ارسلان سے ایک لاکھ 90ہزار روپے اور موٹرسائیکل، سندر میں سعید خان سے ایک لاکھ روپے،شاہدرہ میں فاروق سے 75ہزارروپے اور موٹرسائیکل،گلشن راوی میں رضوان سے 60ہزارروپے،شمالی چھائونی میں کاشف سے 25ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔ چوروں نے کینٹ اسے منور ،گلبرگ سے ماجد کی کاریں جبکہ اسلام پو رہ سے خالد،شاہدرہ سے عمران ،شفیق آباد میں احسن،شاہدرہ ٹائون میں شہزاد،نشترکالونی میں فیصل،قلعہ گجر سنگھ میں ناصر،گلشن راوی میں سرور،نواب ٹائون میں جمشید،ٹائون شپ میں فیصل،مناواں میں مشتاق،باغبانپو رہ سے امانت کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔