بجلی کی لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک جا پہنچی، شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ ہو گیا
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6000 میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا‘ شہری علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس وقت ملک میں بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ پیداوار 18900 میگاواٹ ہے زیادہ تر لوڈ شیڈنگ سندھ کے پی کے جنوبی پنجاب میں کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق لیگی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ملک میں بجلی کا شارٹ فال دوبارہ چھ ہزار سے بھی بڑھ گیا جس سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہری اور دہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اس وقت ملک میں ہائیڈل پاور سے انتہائی کم بجلی پیدا ہورہی ہے جس سے ڈیموں میں پانی کی کمی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیموں میں پانی کی کمی کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے 35000 میگاواٹ کی بجلی کی کمی کا سامنا ہے تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے سے فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی جارہی ہے جس کی پیدوار میں کمی کردی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے گردشی قرضہ کو دیکھ کر مہنگی بجلی پیدا کرنے سے اجتناب کرنے لگی ہے کیونکہ اگر بجلی کی ترسیل مکمل طور پر کرتے رہے تو پھر گردشی قرضہ دو ماہ میں کئی ارب روپے سے بھی بڑھ جائے گا۔