ساہیوال: دیہاتیوں کا پولیس پر حملہ، تشدد 3 اہلکار زخمی، اشتہاری چھڑا لیا
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں توت والا میں27 مسلح افراد اشتہاری مجرم کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔ پولیس پر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال ہنگامہ آرائی۔تین پولیس اہلکار زخمی ۔دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ واقعات کے مطابق اسی گائوں کے ایک نقب زنی کی وارداتیں کر نے والے گروہ کے سر غنہ اشتہاری مجرم شاہد اقبال کی گرفتاری کے لئے پولیس نور شاہ کی ایک پارٹی نے چھاپہ مار ا اورا شتہاری شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا۔جس پر اشتہاری کے بھائی زاہد اقبال کے شور پر دیہاتیوں نے پولیس پارٹی پر ڈنڈوں،سوٹوں سے حملہ کر دیا۔ ہنگامہ آرائی کر کے زیر حراست اشتہاری مجرم کو چھڑا لیا اور پولیس پارٹی کی ٹھکائی کی جن سے تین پولیس اہل کار زخمی ہوئے ۔پولیس پارٹی نے بھاگ کر جان بچائی ۔پولیس نے اورنگزیب اے ایس آئی کی رپورٹ پر امجد،اظہر،صابر،محمد یار،اللہ یار،احمد علی، فاروق، علی، زاہد اقبال ،نوید،شاہد اقبال،عدنان اور دیگر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ 148,186,353,324اور 149ت پ درج کر کے دو حملہ آور ملزموں عدنان اور نوید کو گرفتار کر لیا۔