خواجہ احمد حسان اور احسن شرافت دورہ جامعہ اشرفیہ ، لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے دعا
لاہور (خصوصی رپورٹر) این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ احمد حسان پی پی 158 کے امیدوار احسن شرافت نے جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا۔ ناظم اعلیٰ جامعہ حافظ اسد عبید، ملک شاہد مجید اور دیگر نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر لیگی امیدواروں کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ دریں اثنا خواجہ احمد حسان نے سید توصیف شاہ کے ساتھ یو سی 84 مین بازار اچھرہ مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔ یو سی چیئرمین علی انیس چوہدری اور وائس چیئرمین میاں عثمان، سینئر لیگی کارکن میاں شاہد جیو اور چوہدری سبحانی سمیت کارکنان، ورکرز نے استقبال کیا۔ اس موقع پرمرکزی دفتر کا بھی افتتاح کیا گیا۔