راولپنڈی کینٹ اور گرجا روڈ کے مکینوں کا پینے کا پانی نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کینٹ اور گرجا روڈ کے مکینوں نے پینے کا پانی نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سول سوسائٹی سرکل وممبر اینٹی کرپشن لائرز فورم امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 14 راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ کینٹ ایریا اور گرجا روڈ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لوگ اپنے گھروں کی چھتوں کو صاف کر کے بارش کے پانی کو پینے کے لیے محفوظ کر رہے ہیں ہمارے حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں سوچا عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ لیا جاتا ہے اور منتخب ہو کر عوام کو بھول جاتے ہیں چیف جسٹس نوٹس لیتے ہوئے ڈیم بنانے کے احکامات جاری کر یں پانی انسان کے لیے بنیادی ضرورت ہے اس وقت ڈیم بنانا ناگزیر ہے کنٹونمنٹ بورڈ اور واسا حکام صرف چند لوگوں کو نواز رہے ہیں ٹینکر مافیا کا راج ہے 1000روپے والا ٹینکر 3000روپے میں فروخت ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہمارے محصوم بچے اور عورتیں پانی کے برتن اٹھا کر روڈ پر پینے کا پانی تلاش کر رہے ہیں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے راجہ ظفر اقبال نے کہا اگر عوام کو اگر پانی کی سہولت سے محروم رکھا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا احتجاج میں محمود احمد مغل ایڈووکیٹ، شعیب شاہ ایڈووکیٹ اور سول سوسائٹی کے لوگ شریک تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔