آل پاکستان سمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کو راولپنڈی تک متعارف کروایا جائیگا،ملک عمر حیات
حسن ابدال(نامہ نگار ) آل پاکستان سمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کو راولپنڈی ڈویژن تک متعارف کروایا جائے گا تاکہ تاجروں کی مشکلات کو کم کر کے ان کے کاروبار کو تحفظ مہیا کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار واہ کینٹ کی معروف کاروباری شخصیت و چیئرمین تنظیم ملک عمر حیات سابقہ صدر مرکزی انجمن تاجراں واہ کینٹ نے حسن ابدال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر چوہدری جمشید اختر صدر مرکزی انجمن تاجراں حسن ابدال۔سینئر نائب صدر شیخ ضیاء الدین صدر مرکزی انجمن تاجراں ٹیکسلا۔سیکرٹری نشرو اشاعت سید ہاشم علی علوی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں حسن ابدال بھی موجود تھے۔