شاہراہوں پر بھیک مانگنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 429 بھکاری گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا گزشتہ ماہ جون کے دوران شاہراہوں پر روڈ یوزرز سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 429 بھکاری تھانوں کے حوالے کر دیا جبکہ چار بھکاری بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دئے گئے بھکاریوں کو تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی، تھانہ سول لائن اور تھانہ ویمن کے حوالے کیا گیا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ضلع پولیس کا مشترکہ خصوصی اینٹی بیگرز سکواڈ راولپنڈی شہر کی شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر روڈ یوزرز سے بھیگ مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی عمل میں لا رہا ہے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے تاکہ گداگری کو معاشرے سے ختم کیا جا سکے کیونکہ گداگری نہ صرف انسانیت کی تذلیل ہے بلکہ اب یہ ایک کاروبار بن چکا ہے جس کا خاتمہ اشد ضروری ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا کہ شہریوں کو بھکاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.9272616 پر رابطہ کریں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی آن گرائونڈ شاہرائوں پر عوام الناس کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔