ہیلمٹ نہ پہننے پرساڑھے چار ہزار موٹر سائیکل تھانوں میں بند
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کی شامت آگئی ساڑھے چار ہزار موٹر سائیکل تھانوں میں بند کردئے گئے 96 ہزار 964 کے چالان کٹ گئے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اس سخت کارروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے4532 موٹرسائیکلوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں میں بند کیا گیاہے جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے 806مختلف سرگرمیوں کے دوران دو لاکھ سات ہزار 479 شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی فراہم کردی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریںاور والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔