آڑو پیٹ کیلئے مفید، جلد صحت مند رنگ نکھارتا ہے: حکیم احمد سلیمی
لاہور (نیوز رپورٹر) آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک سرد تاثیر کا حامل پھل ہے اس میں وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت کئی غذائی اجزا کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ دیگر اجزا میں وٹامن بی، رابو فلادین، نیا سین، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن فاسفورس پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس بھی شامل ہیں۔ 100گرام آڑو جسم کو 45کیلوریز مہیا کرتا ہے۔ اطبا کے مطابق آڑو جلد کو صحت مند بنا کر اس کی رنگت نکھارتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین طب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم عطاء الرحمن صدیقی، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم محمد اسحاق، حکیم محمد احمد، حکیم محمد ابو بکر نے کیا۔