سردار عتیق نے شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کردیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے این اے 60اور 62 سے قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ رشید احمد کی حمایت کرتے ہوئے کشمیری مہاجرین سے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ شیخ رشید احمد نے مجاہد منزل میں سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کرکے سیاسی اور انتخابی صورتحا پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ محمد یاسین، سردار صغیر چغتائی، مختار عباسی، سردار عبدالرزاق خان، سردار عثمان علی خان، عابد رزاق، راجہ محمد لطیف حسرت موجود تھے۔