چیچی کے گراؤنڈ میں 8جولائی کو انعامی کبڈی مقابلے کا انعقاد ہو گا
حضرو (نامہ نگار ) تحصیل حضرو کے مشہور گاؤںچیچی کے گراؤنڈ میں 8جولائی کو انعامی کبڈی مقابلے کا ایک شاندار روایتی ثقافتی پررونق انعقاد کیا گیاہے جبکہ اس سیاسی گہما گہمی کے دوران علاقہ چھچھ کے مقبول ترین کھیل کے مہمان خصوصی ضلع اٹک کی بااثر سیاسی شخصیت سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہرصادق ہونگے اور علاقے کی معروف سیاسی سماجی شخصیت شیر افضل خان آف چیچی وحید خان چوہدری رشید نے اس ثقافتی روایتی انعامی کبڈی مقابلے کو حتمی شکل دے دی ہے وحید خان نے بتایا ہے کہ شاندار انعامی کبڈی مقابلے کو شائقین علاقہ چھچھ کی بہت بڑی تعداد نے سراہا ہے تاہم میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کے علاوہ ملک امین اسلم کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔