اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،جاوید اخلاص
بیول( نامہ نگار) یوسی چنگا بنگیال میں راجہ امیر داد نے کارنر میٹنگ کا انعقا د کیا کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گی سابق ایم این نے راجہ جاوید اخلاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںنے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے انہوں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اب میرے دور اور اپنے دور کا موازنہ کرے اگر میرے دور میں آپ سے زیادہ روڈ نہ بنے ہوئے تو میں الیکشن چھوڑ دوں گا آپکا ہر منصوبہ کرپشن کی ایک لمبی داستان ہے سابق وزیر چوہدری محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میاں نواز شریف جیسے نڈر بہادر لیڈر کو منتخب کرے میاں صاحب نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر ملک میں ایٹمی دھماکے کروائے اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض میں میاں نواز شرف کو پانچ سوارب ڈالر کی آفر دی گئی۔ جلسہ عام سے سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان ،سہیل کیانی ،راجہ امیر داد اور راجہ دانیال امین نے خطا ب کیا ۔