این اے 106میں رانا ثناء اللہ اور نثار جٹ گروپ میں فائرنگ ، پی ٹی آئی حامیوں کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد (آئی این پی) این اے 106میں رانا ثناء اللہ اور نثار جٹ کے حامیوں میں فائرنگ کے معاملے پر لیگی کارکنوں کی درخواست پر پی ٹی آئی حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پیر کو پولیس کے مطابق این اے 106میں رانا ثناء اللہ اور نثار جٹ کے حامیوں میں فائرنگ کے معاملہ پر لیگی کارکنوں کی درخواست پر پی ٹی آئی حامیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل و دیگر دفعات شامل کی گئیں، کچھ روز قبل ملیکسز لگانے کے معاملے پر فائرنگ ہوئی تھی، اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پر لیگی حمایتیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔