این اے 136سے سابق ایم پی اے چوہدری گلزار کا پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کی حمایت کا اعلان
لاہور (آئی این پی)حلقہ این اے 136سے سابق ایم پی اے چوہدری گلزار نے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک اسد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پیر کواین اے 136سے سابق ایم پی اے چوہدری گلزار نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا، چوہدری گلزار نے کہا کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کی حمایت کریں گے، اس حمایت میں نہ صرف وہ خود شامل ہوئے ہیں بلکہ 24مزید مسلم لیگی رہنما جو کہ چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسل ہیں وہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، اس سے واضح ثابت ہوتا ہے کہ این اے 136سے تحریک انصاف کو واضح کامیابی ملی ہے۔