شاہ جمال‘ بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ شہریوں کو مشکلات کا سامنا
شاہ جمال(نامہ نگار)شاہ جمال میں بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری۔ رانا یٰسین شہباز‘یٰسین کویتی‘مرید عاطف تھہیم سمیت اللہ بخش انصاری ،خورشید علی فوجی،محمد یٰسین،مفتی زین العابدین،رمضان محی الدین،اللہ بخش و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ شاہ جمال میں کئی روز سے گیس مسلسل بند ہے اور بجلی بھی غیر اعلا نیہ طور پر سخت گرمی کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بند رکھی جاتی ہے کھانا بنا نے اور سخت گر می کے باعث مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔