ضلع وہاڑی میں موروثی سیاست چھا گئی ایک ہی خاندان کے کئی افراد میدان میں
میلسی (نامہ نگار) ضلع وہاڑی میں موروثی سیاست چھا گئی ،باپ ،بیٹا ،ماں ،بیٹیاں ،اور بھائی ،بھائی انتخابی میدان میں آگئے ہوس اقتدار کیلئے ایک ہی خاندان کے کئی کئی افراد زیادہ نشتیں جیتنے کیلئے ووٹروں کی منت سماجت کر نے پر مجبور ہو گئے تحصیل بورے والا میں مختلف قومی وصوبائی حلقوں سے چوہدری نذیر جٹ کی مسز کے علاوہ بیٹیاں عائشہ نذیر جٹ اور ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ میدان میں ہیں وہاڑ ی تحریک انصاف کے چوہدری طاہر اقبال این اے 164اور ان کے بھائی چوہدری زاہد اقبال پی پی 234سے امید وار ہیں تحصیل میلسی میں سب سے زیادہ خاندانی سیاست ابھر کر سامنے آئی ہے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس الیکشن میں بھی بد ستور این اے 165سے سعید احمد خان منیس ،پی پی 235 سے آصف سعید منیس ،تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹراورنگ زیب خان کھچی اور انکے بھائی محمد جہانزیب خان کھچی ،این اے 165 اور پی پی 236 سے امیدوار ہیں پی پی پی کی جانب سے محمود حیات ٹوچی خود ایم این اے جبکہ ان کا بیٹا عبداللہ حیات ایم پی اے کیلئے نام کی حد تک امیدوار ہیں اسی طرح ارائیں گروپ کی جانب سے چچا میاں ماجد نواز ارائیں ایم این اے جبکہ بھتیجا میاں خالق نواز ایم پی اے کا امیدوار ہے خاندانی سیاست کو عوام کس حد تک پزیر ائی دیتے ہیں اس کا فیصلہ 25 جولائی کو ہو گا ۔