پلاسٹک گودام میں آگ لگ گئی‘ قربانی کے 5 جانور ہلاک
ملتان (کرائم رپورٹر) پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی پلاسٹک کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ایک گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پا لیا آگ لگنے کی وجہ سے 5 قربانی کے جانورہلاک اورلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔