برہان وانی کا دوسرایوم شہادت 8جولائی کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر منایا جائے گا
ٹھٹھہ صادق آباد (این این آئی) معروف کشمیری نوجوان مجاہد برہان وانی کا دوسرایوم شہادت 8جولائی کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر منایا جائے گا۔ٹھٹھہ صادق آباد، جہانیاں سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی ،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانفرنسز،احتجاجی ریلیاں،سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔برہان مظفر وانی شہید مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر تھے اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بھاری قابض فوجیوں سے برسرپیکار تھے8جولائی2016ء کو بھارتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران برہان مظفر وانی شہید ہو گئے ان کی شہادت کے بعد کشمیر میں جدوجہد آزادی میں تیزی آگئی اور اب تک سینکڑوں کشمیری مجاہد جام شہادت نوش کرچکے ہیںبرہان مظفر وانی شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور ان کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔