سکندر بوسن کے سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنماؤں سے رابطے‘ نئے اتحاد امکان
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور پی پی پی کے ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے گزشتہ روز بھی حلقہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں آتی رہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے مسلسلے بوسن گروپ کے رہنما رابطے میں رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین کا بھی سابق وفاقی وزیر سے اتحاد ہو سکتا ہے اور نیا اتحاد تشکیل پا سکتا ہے اسی طرح گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے انہوںنے کہا کہ دنوں میں پارٹیاں تبدیل کرنے والے سیاست دانوں کا عوام انشاء اﷲ 25 جولائی کو بوریا بستر گول کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر شاہ کی مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت کے دور میں کوشش رہی ہے کہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے علاقہ کے پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے انہوں نے کہا کہ نیب میں تفتیش بھگتنے والے سرمایہ کے زور پر عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں تاکہ عوام کی ٹیبکوں کی کمائی سے پھر کرپشن کرکے اپنی تجوریوں کو بھرا جائے انہوںنے کہاکہ ہمارے حلقہ کے عوام پڑھے لکھے اور باشعور ہیں انشاء اﷲ25 جولائی کو حق اور سچے کی فتح ہو گی۔