چلڈرن کمپلیکس کا عملہ صفائی خواتین کو ہراساں کرنے لگا
ملتان (وقائع نگار) چلڈرن ہسپتال کمپلیکس میں علاج کے لئے داخل ہونے والی بچوں کی ماؤں ہسپتال کا عملہ صفائی رات کو جنسی ہراساں کرنے لگ گئے سکیورٹی انچارج خورشید عالم کوشکایت کے باوجود کسی قسم کا ایکشن نہ ہونے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ ایم ایس ڈاکٹر مظہر الخالق کو صورتحال کی آگاہی ہونے کے باوجود واقعات میں کمی نہ آسکی لواحقین کے مطابق سکیورٹی انچارج خوشرید عالم ایم ایس کا قریبی عزیز ہونے کی وجہ سے لواحقین کی شکایات کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے وزیراعلیٰ معاملے کا نوٹس لیں تفصیل کے مطابق چک نمبر 167 دس آر خانیوال سے اپنے 7 سالہ بچے حماد کا علاج کروانے کے لئے چلڈرن ہسپتال کمپلیکس میں آنے والے فیصل ولایت ولد ولایت اللہ اور اس کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ اپنے بچے کے علاج کے لئے ملتان آئے ہیں ان کا بچہ جنرل وارڈ میں داخل ہے رات کے وقت ہسپتال انتظامبہ کی طرف سے بچوں کے وارڈ میں صرف خواتین کو ان کے ساتھ ٹھہرنے کی اجازت ہے ان وارڈز میں صفائی کے لئے خواتین سوپیر کی جگہ مرد سویپر صفائی کے بہانے آکر خواتین سے موبائل نمبر مانگتے ہیں اور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہیں جسکی وجہ سے رات کے وقت واش روم تک جانے کے لئے خواتین کو اپنے ساتھ دیگر خواتین کو ٹولیوںکی شکل میں جانا پڑ رہا ہے کیونکہ دو روز قبل ممتاز مسیح نے 2 خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا اسکی شکایت سکیورٹی انچارج خورشید عالم کو کی گئی تو اس نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ یہ سویپر پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ ہے ہسپتال انتظامیہ اس بابت کچھ نہیں کر سکتی لواحقین نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر مظہر الخالق کو آگاہ کیا تو ان کی طرف سے شنوائی ہونے کی بجائے مریضوں کو دوران علاج جلد ڈسچارج ہونے کا کہہ دیا جاتا ہے اور لواحقین کو ان کے دفتر سے بے عزت ہو کر آنا پڑ رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب تمام صورتحال پر نوٹس لیں اور ہسپتال کے انتظامی امور بہتر کرنے کے لئے مستند افسران ڈاکٹرز کی تعیناتی کریں وزیراعلیٰ پنجاب کے ممکنہ دورے کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو وزیراعلیٰ سے ملاقات سے دور رکھنے کے لئے انتظامات کر لئے گئے ہیں فوکل پرسن چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر جواد نے لواحقین کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ الزامات بے بنیاد ہیں مریضوں کے رش کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں جو جلد حل کر لئے جائیں گے ہسپتال کے ایم ایس کے دروازے تمام مریضوں کی شکایت کے ازالے کے لئے کھلے ہیں۔