15ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی
فیصل آباد(اے پی پی ) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج3جولائی بروز منگل کو منعقد ہو گی جو رواں سال کی 17ویں قرعہ اندازی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزفیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1 الاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔