سرگودھا: 20 افراد کا قتل، 2 خواتین گو اہوں نے بھی شہادتیں قلمبند کرا دیں
سرگودھا (نامہ نگار) نواحی گائوں 95 شمالی میں دربار پر بیس افراد کے قتل کا معاملہ چشم دید گواہ دو خواتین نے بھی اپنی شہادتیں قلمبند کروادیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 20 افراد کے مشہور مقدمہ قتل کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے مزید چشم دید گواہان کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک سال قبل دربار 95 شمالی میں قتل ہونیوالے 20 افراد کے مشہور مقدمہ قتل کی سماعت کی اس دوران مقدمہ کے مرکزی ملزم پیرعبدالوحید اور اس کے ساتھیوں کو جیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا گیا دوران سماعت دو پرائیویٹ خواتین جو دربار کی مریدنی بتائی گئی ہیں نے بھی اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلی جانے والی خون کی ہولی کے بارے میں شہادتیں قلمبند کر کروادیں۔ قبل ازیں مقدمہ کے مدعی سابق ایس ایچ او تھانہ صدر شمشیر احمد جوئیہ سمیت پولیس اہلکاروں اور پرائیویٹ گواہوں ان سمیت 6 گواہوں نے بھی اپنی شہادتیں عدالت نے قلم بند کروائیں ۔ عدالت نے سماعت کے بعد آئندہ تاریخ پیشی 9 جولائی مقرر کردی۔