میانمار روہنگیا پر مظالم کا ذمہ دار، عالمی برادری رکوانے میں ناکام رہی: گوئٹرس
نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس کا کہنا ہے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے پر مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں کیمپوں کا کاکس بازار میں دورہ کیا اور کہا کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے۔ ان مظالم کی ذمہ داری میانمار کی ہے اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار حکومت روہنگیا پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔