شامی فورسز گولان کی پہاڑیوں سے دور رہیں: اسرائیل،توپ خانہ،ٹینک تعینات
تل ابیب (این این آئی)جنوبی شام میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری شدید لڑائی کے تناظر میں اسرائیل نے شامی سرحد کے قریب بھاری توپ خانہ اور ٹینک تعینات کر دئیے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے شامی فوج کو متنبہ کیا گیا کہ وہ گولان کے پہاڑی سلسلے سے دور رہے۔ سرحدی علاقہ باغیوں کے قبضے میں تھا۔شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ساتھ درعا کے خطے میں قریب ایک ماہ سے عسکری آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ اس دوران اقوام متحدہ کے مطابق ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے روس اور امریکہ پر گولان کے پہاڑی سلسلے کے بارے میں اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔