ایران سے کاروبار کرنیوالی کمپنیوں پر پابندی لگائیں گے: ٹرمپ کی د ھمکی
واشنگٹن (اے این این)امریکی صدر اوپیک تنظیم پر برس پڑے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گڑ بڑ کا ذمے دار قرار دے دیا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میںٹرمپ نے کہا کہ اوپیک ملکوںکیلئے بہتر یہ ہے کہ اس اتار چڑھائو کو روکیں کیونکہ ان ملکوں کو ہم ہی تحفظ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک انھیں 20 لاکھ بیرل اضا فی تیل پیدا کرنا چاہیے، اوپیک پیٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی عالمی تنظیم ہے جس کے رکن ملکوں کی تعداد 15 ہے جن میں ایران، سعودی عرب، عراق، کویت، قطر، عرب امارات اور وینزویلا بھی شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکہ پابندیاں عائد کردے گا۔ صدر ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں گے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جی ہاں ، یقیناً ۔ہم یقینی طور پر یہی کچھ کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری کیلئے بالکل سنجیدہ ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام سے دستبرداری بارے بہت سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ انکی اور شمالی کوریا کے رہنما کی کیمسٹری بہت خوب ہے اور کم جونگ کا ان سے ہاتھ ملانا اور معاہدہ یہ سب بہت ہی معنی خیز ہے انہوں نے کہا کہ یقیناً شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری پر پورا اترے گا انہوں نے کہا کہ پر امن کوریا خطے کیلئے پانگ کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری ایک مثبت پشرفت ہوگی اور امریکی اپنے اتحادی ممالک کیساتھ ملکر ایک مستحکم اور پر امن اور جزیرہ نماکوریا کیلئے اپنا سرگرم کردار بھی جاری رکھے گا۔