سینیٹ مجلس قائمہ برائے داخلہ کا بلاول پر پتھراؤ کے واقعہ کا نوٹس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر پتھراؤ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کو حکومت سندھ سے واقعے کی تفصیلات کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آئی جی سندھ بلاول بھٹو ز رداری پر پتھراؤ کے واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ کمیٹی میں جمع کرائیں۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں آئی جی اور ہوم سیکرٹری سندھ واقعہ پر کمیٹی کو بریفنگ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندی و تخریب کاری کے خدشے کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔