این اے125 سے الیکشن لڑنا نہیں چاہتی، بیلٹ پیپر پر نام نہ دیا جائے: مریم نواز کی درخواست
لاہور (خصوصی رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے) مریم نواز نے این اے125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے آر او کو درخواست جمع کرادی ہے۔ جس میں مریم نواز کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 125 سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتی لہذا بیلٹ پیپر پر میرا نام اور نشان شائع نہ کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی واپسی کی آخری تاریخ گزر جانے کے باعث مریم نواز شریف کا نام بیلٹ پیپر پر درج ہو گا البتہ اس کے آگے ریٹائرڈ لکھا جائے گا۔