صنعتکاروں و سرمایہ کاروں کے مسائل حل کریں گے: صوبائی وزیر دوست محمد چانڈیو
حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)نگراں صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ ، ری ہیبیلیٹیشن ٹرانسپو رٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹس حکومت سندھ کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکار وں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہما ری ترجیحات ہیں ، ہمارا کسی سیا سی جما عت سے تعلق نہیں ہے ،پو ری کو شش کروں گا کہ جو ذمہ داری دی ہے اس پر پو را کرنے کی کوشش کروں گا ،مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ ، ٹرانسپو رٹ سمیت میری وزارتوں کے دروازے تاجروں و صنعتکا روں کے لئے کھلے ہیں ،مسائل حل کرنے کی پو ری کو شش کریں گے تاجروں و صنعتکا روں نے جس محبت کا اظہار کیا ہے یاد رہے گی ۔ اندرون سندھ ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈوں پر کئے گئے ایک سوال کے جواب میں نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ DIGحیدرآباد سے بات کریں گے اور اس معاملے کو فو ری طو رپر حل کیا جائے گا ،نگراں صوبائی وزیر نے صنعتکا روں کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لئے ہر طریقے سے کوشش کریں گے ۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اکرام راجپوت نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، تاجر و صنعتکا ر صوبے سندھ کے دیہی علا قوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں ، صنعتکاروں نے مائنز اینڈ منرل سیکٹر میں بھی سرمایہ کا ری کی ہوئی ہے ، ان سرمایہ کاروں کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کی حکومت مائنز اینڈ منرل سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی مشکلات کا فو ری ازالہ کرے گی تاکہ یہ سیکٹر ترقی کر سکے ۔ سینئر نائب صدر محمد عارف ، نائب صدر اقبال حسین بیگ اور مجلس عاملہ کے رکن عدیل صدیقی نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اجلاس میں مرزا حسن مسعود بیگ ، امتیاز میمن ، ممتاز جتوئی ، حسام اقبال ، اسلم خان بنگش ، سلیم حسین وہرا ، عدیل صدیقی ، سکندر علی دھندوری ، ضیا ء مسرور جعفری ، فیصل اقبال راجپوت ، عبد الوحید شیخ ، یو سف میمن ، ممتاز رفیق قادری ، جاوید اقبال، محمد حسین غو ری ، رحمت اﷲ ساند، محمداقبال شیخ ، عبد الکریم گھانگھرا ، یوسف دادا سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔