کسٹم کلیکٹریٹ پورٹ قاسم نے گزشتہ سال 155 ارب روپے جمع کئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ پورٹ قاسم نے گزشتہ مالی سال میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدد میں 155 ارب روپے جمع کئے۔ اس سے قبل مالی سال میں 130 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔ اس طرح کسٹمز کی مد میں جمع ہونے والی ریونیو کا 25 فیصد پورٹ قاسم سے حاصل ہوا۔ ایم سی سی پورٹ قاسم کے کلیکٹر چودھری محمد جاوید نے اس پر عملہ اور ایف بی آر کو مبارک باد دی ہے۔