انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، شیخوپورہ میں رانا تنویر، لیگی، پی ٹی آئی امیدواروں پر مقدمات ملتان میں یوسف گیلانی کے بیٹوں سمیت 5 کو جرمانہ
شیخوپورہ+ ملتان (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ این این آئی) شیخوپورہ پولیس نے ضلع بھر میں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وفاقی وزیر اور این اے 120 کے امیدوار رانا تنویر سمیت مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار این اے 121چوہدری سعید ورک، سٹی مریدکے پولیس نے پی ٹی آئی کے پی پی 136سے امیدوار خرم اعجاز چٹھہ اور تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے پی پی 138سے امیدوار میاں عبدالرئوف کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ ملتان میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سمیت پانچ امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کر دیئے۔