عمران خان کی فوجی ائربیس سے عمرہ پر روانگی‘ وزارت دفاع نے جواب جمع کرا دیا
اسلام آباد (وقائع نگار) عمران خان کی فوجی ایئر بیس سے عمرے کے لیے روانگی کے حوالے سے وزارت دفاع نے اپنا تحریری جواب اسلام آبادہائی کورٹ میںجمع کروادیا ہے جواب میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر تاحال چارٹرڈ فلائیٹس کے آپریشن کی سہولیات میسر نہیں ہیں لہذا عمران خان کا چارٹرڈ طیارہ پرانے ایئر پورٹ سے اڑا ہے وزارت دفاع کی طرف ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے جواب جمع کروایا ہے وزارت دفاع کے جوب میں بتایا گیا ہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کے بعد سول ایوی ایشن کا تمام فلائیٹ آپریشن منتقل ہو چکا ہے نئے ائیرپورٹ میں چارٹرڈ پروازوں کے لیے سہولیات موجود نہیں ہیں نئے ائیرپورٹ پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سول ایوی ایشن تاحال بینظیر ائیرپورٹ کا راول لاونج استعمال کر رہی ہے تاہم چارٹرڈ پروازوں سے متعلق سول ایوی ایشن نے وزارت دفاع سے کوئی اجازت نہیں لی عمران خان کی نور خان ائیر بیس سے عمرے کی روانگی کیخلاف شہری نے درخواست دائر کررکھی ہے جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی تو زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کیخلاف درخواست پر عدالت نے درخواست گزار کو تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے زلفی بخاری کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہم صرف سفری پابندی کیخلاف ریلیف چاہتے ہیں۔نیب کے کال اپ نوٹس کیخلاف کی گئی گزارشات پر کارروائی آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ نیب کی طرف سے ای سی ایل پر نام ڈالنے کی سفارش کو بھی آپ نے چیلنج کیا ہوا ہے۔آپ کو وقت دے رہے ہیں، کل تفصیلی جواب جمع کرا دیں ۔