راؤانوار کوجیل میں ڈالاجائے :پختون جرگے کا سندھ ہائیکورٹ کے باہراحتجاج ، نعربازی
کراچی(آئی این پی ) پختون جرگے نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سابق ایس ایس پی ملیر را ئو انوارکے گھر کو ہی سب جیل بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ر ا ئو انوار نقب اللہ قتل کیس میں ملوث ہونے کے باوجود آزاد ہے ، سابق ایس ایس پی کو جیل میں ڈالا جائے۔ پیر کو سابق ایس ایس پی ملیر را ئو انوارکے گھر کو ہی سب جیل بنانے کے خلاف پختون جرگے کے کارکنوں نے سندھ ہائیکورٹ کے باہراحتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔سند ھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ را انوار نقب اللہ قتل کیس میں ملوث ہونے کے باوجود آزاد ہے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو جیل میں ڈالا جائے۔