عام انتخابات‘ قومی اسمبلی 3675 ‘صوبائی اسمبلیوں کیلئے 8895 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کیلئے 3675 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 8895 امیدواروںمیںمقابلہ ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے جنرل نشستوں پر 287امیدوار قومی اسمبلی کیلئے ان میں سولہ خواتین بھی الیکشن میں حصہ لیں گی ۔ جبکہ صوبائی اسمبلی بلوچستان کیلئے 943امیدوار میدان میں ہیں جبکہ بائیس خواتین اور بائیس غیر مسلم بھی انتخاب میں حصہ لیں گے اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لئے تین سو تین جبکہ ایک ہزار سات امیدوارصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ کے پی کے سے قومی اسمبلی کیلئے جنرل نشستوں پر سات سو پچیس ٗپینتیس خواتین انتخاب میں حصہ لیں گے ۔ جبکہ کے پی کے صوبائی اسمبلی میں ایک ہزار ایک سو پیسنٹھ امیدوار جنرل ٗ خواتین کی اناسی جبکہ غیر مسلم کی نشستوں پر بیس امیدوار میدان میں ہیں ۔ اسی طرح کے پی کے سے قومی اسمبلی نشستوں پر سات سو ساٹھ جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے ایک ہزار دو سو چونسٹھ امیدواروں میںمیدان لگے گا۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے ایک ہزار چھ سو چھیانوے جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے چار ہزار دو سو بیالیس امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوںپر ایک ہزار چھ سو تیئس ٗ 73خواتین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر چار ہزار چھتیس خواتین کی نشستوں ایک سو چوہتر جبکہ غیر مسلم کی نشستوں پر بتیس امیدوار میدان میں ہیں ۔ سندھ اسمبلی سے قومی اسمبلی کیلئے آٹھ سو چوبیس جنرل جبکہ اڑتالیس خواتین کے درمیان میدان سجے گا ۔ سندھ اسمبلی کی نشستوںکیلئے جنرل نشستوں پر دوہزار دو سو باون امیدوار اکانوے خواتین جبکہ انتالیس غیر مسلم امیدواروں میں مقابلہ ہوگا اس طرح سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے آٹھ سو 72 جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے دو ہزار تین سو بیاسی امیداروں میں مقابلہ ہوگا ۔ قومی اسمبلی کیلئے چوالیس غیر مسلم امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔