پیپلز پارٹی نے منشور ممتاز دانشوروں اور ماہرین معیشت کو بھجوانا شروع کر دیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پیپلز پارٹی نے 2018 ء کے انتخابات کے لئے اپنا منشور ملک کے ممتاز دانشوروں‘ ماہرین معیشت‘ صحافیوں اور دوسرے ماہرین کو ارسال کرنا شروع کر دیا ہے۔ پی پی پی نے منشور پر رائے بھی طلب کی ہے۔