پنجاب: پولیس افسروں کے تبادلے، لاہور کے 84 ایس ایچ اوز بھی تبدیل
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس میں افسروں کے تبادلوں و تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن جہلم ماریہ محمود کو تبادلہ کرکے ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی، ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب شاہدہ نسرین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ون، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور، بٹالین کمانڈر ون، پنجاب کانسٹیبلری لاہور افتخار الحق کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور شہر کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ جن میں انسپکٹر عامر مشتاق کو ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ، عادل خان کھچی کو سول لائن، محسن مجید کو قلعہ گجر سنگھ، خداداد کو لٹن روڈ، بشارت علی خان کو مزنگ، رفاقت حسین کو ریس کورس، صولت بتول کو تھانہ ویمن ریس کورس، احمد عدنان کو گڑھی شاہو، محمد سلیم کو مغلپورہ، محمد قمر سجاد پرانی انارکلی، احمد یار کو شالیمار، بہار حسین خان فیکٹری ایریا، عنصر فاروق ڈیفنس سی، ناصر محمود سرور روڈ، زاہد حسین غازی آباد، جاوید حسین جنوبی چھائونی اور انسپکٹر خالد محمود کو ایس ایچ او تھانہ شمالی چھائونی تعینات کردیا گیا ہے۔