انتخابی مہم سبوتاژ کرنے کے ممکنہ خطرات الیکشن کمشن کی وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے ممکنہ خطرات سے حکومت کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم ہائوس ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے خطرات کی تفصیلات وزیراعظم کو بریفنگ میں بتائی گئیں اور خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات بھی تجویز کئے گئے۔ بریفنگ میںبتایا گیا کہ ملک بھر میں کل 20 ہزار 700 پولنگ سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں۔