لاہور قلندرز کی ٹیم ابو ظبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز رواں سال متحدہ عرب امارات میں ابو ظبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔پی ایس ایل کے تینوں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز نے آخری پوزیشن حاصل کی لیکن اس کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کو ہر جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔پاکستان کے بعد اب بیرون ملک بھی لاہور قلندرز کے پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے لاہور کی ٹیم کو ابوظہبی کے انٹر نیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یہ ٹورنامنٹ شیخ زائد کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں امارات بورڈ ،ابوظہبی کرکٹ کونسل کے تعاون سے کرارہی ہے۔چار سے چھ اکتوبر تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی یارک شائر کاؤنٹی،آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہری کن، ویسٹ انڈیز کی ٹائیٹن، افغانستان اور میزبان شہر کی ٹیم حصہ لے گی۔