سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز، زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی
ہرارے (اے پی پی) سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان زمبابوے کو (آج) منگل کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ زمبابوے میں شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس نے میزبان زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 74 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا اور یوں میزبان ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔