ورلڈ کپ: روس کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے پر ماسکو میں زبردست جشن
ماسکو (سپورٹس ڈیسک )روس میں فٹبال ٹیم کے56 سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر جش زبردست جشن منایا گیا ،روس گذشتہ روز سپین کو پنلٹی پر شکست دے کر دوسری بار کوارٹر فائنل میں پہنچا ہے اس سے قبل وہ 1966 میں کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔گذشتہ چار فیفا ورلڈ کپس میں میزبان ٹیم کبھی بھی پنلٹی پر نہیں ہاری اور یہی روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ہوا جب میزبان ٹیم روس نے پنلٹیز پر سپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔اس جیت پر روس میں جشن منایا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا نوجوان لڑے لڑکیاں ڈانس کرتے ارو وکٹری کا نشان بنا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ روسی شہریوں نے روسی گول کیپر اور کپتان آئگور اکنفیو کی بڑی بڑی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، اکنفیو دو پنالٹی روک کر روسی عوام کے ہیرو بن گئے۔ جنہوں نے دو پنالٹی روک کر روس کو کارٹر فائنل میں پہنچا دیا میزبان روس جس نے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو پانچ گول سے ہرا کر ایونٹ کا شاندار آغاز کیا تھا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے کسی شمار میں ہی نہ تھا لیکن روسی کھلاڑیوں نے اب تک بہترین کھیل پیش کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جس کے وہ مستحق تھے۔