ففٹی ففٹی کے کردار ماجد جہانگیر کو بحریہ ٹاؤن میں گھر دیدیا گیا
لاہور (پ ر) بحریہ آرچرڈ میں شاندار تقریب میں بحریہ آرچرڈ میں واقع نئے مکان کا قبضہ مشہور فنکار ماجد جہانگیر کے حوالے کر دیا گیا۔ بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل کی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر شازیہ عاصم نے علیل فنکار کو 5 مرلہ گھر کی چابیاں اور دستاویزات پیش کیے۔ تقریب میں بحریہ ٹائون کی مینجمنٹ، مارکیٹنگ ٹیم، سماجی شخصیات،پرنٹ اور الیکڑونک میڈیاکے نمائندوں نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بحریہ انٹرنیشنل ہوسپٹل کی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر شازیہ عاصم نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیاجس میں پاکستانی سماج اور اس کے حقیقی ہیروز کی خدمت کے لیے بحریہ ٹائو ن کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس موقع پرماجد جہانگیر کی آنکھوں میںخوشی کے آنسو امڈ آئے۔ففٹی ففٹی سے شہرت کے آسمان پر پہنچنے والے ماجد جہانگیر نے مصیبت کی اس گھڑی میں کام آنے پرچیئر مین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کا شکریہ ادا کیا۔ بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض حسین نے ماجد جہانگیر کی جانب سے مدد کی اپیل کے بارے میں اطلاع سنی تو انہوں نے فوری ان کی مدد کے لیے نو ٹس لیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم سے ماجد جہانگیر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اور کامیڈی فنکار کے لیے مفت گھر اور علاج کا اعلان کیا۔ ایشیاء کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر گروپ کے سربراہ ملک ریاض حسین ایک انسان دوست شخصیت ہیں جو افراد اور کمیونٹی کی مصیبت میں مدد کرتے ہیں۔ حال ہی میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی Spinal Sclerosis کی مریض لڑکی کوثر کے لیے مفت علاج کا وعدہ کیا۔ فیصل آباد میں غربت میں رہنے والے ایک رکشہ ڈرائیور کو بھی انہوں نے مفت گھر فراہم کیا۔