نگران حکومت مزارات کا تحفظ یقینی بنائے: پیر عرفان مشہدی
لاہور (پ ر) مرکزی جمعت اہلسنت کے زیر اہتمام داتا دربار بھاٹی چوک میں مرکزی ناظم اعلیٰ پیر عرفان مشہدی مرکزی امیر پیر عبدالخالق آف بھر چونڈی شریف کی سربراہی میں سانحہ داتا دربار کے شہداء کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہ کئے جانے کے خلاف اور مزارات تحفظ اولیاء کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں قاضی عبدالغفار قادری علامہ فاروق ضیائی سید احسان احمد گیلانی، سید ارشد حسین گردیزی حکیم سرور سمیت دیگر نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیر علامہ عرفان مشہدی اور پیر عبدالخالق آف بھرچونڈی شریف نے کہا ہے کہ نگران حکومت مزارات اولیاء کے تحفظ کو یقینی بنائے اور شہدا داتا دربار کے قاتلوں کی گرفتار کرکے ان کے خلاف مطابق کارروائی کرے مزار تا اولیاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نظام مصطفیٰؐ کا نفاذ اور مقامی مصطفیٰؐ کا تحفظ ہماری اصل منزل ہے قوم صالح دیانت دار اور مخلص قیادت کا انتخاب کرے تاکہ اس ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمے ہو کر کرپشن لوٹ کھسوٹ عصبیت اور لسانیت کا خاتمہ کرنے کیلئے نظام مصطفیٰؐ کے پرچم کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔