گورو سری گورو گوبند صاحب کی جنم دن تقریبات آج سے شروع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے چھٹے گورو سری گورو گوبند صاحب کے 423ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات 3تا 5 جولائی تک گورودوارہ ٹیمپل میں ہونگی۔ جس میں ملک بھر سے سینکڑوں سکھ مرد و خواتین شرکت کریں گے جبکہ مورخہ 5جولائی کو افتتاحی تقریب ہو گی، بعداز تقریب 12بجے گورو گرنتھ صاحب جی کو گورو دوارہ ٹیمپل روڈ سے گورودوارہ ڈیرہ صاحب لایا جائے گا۔