جنوبی کوریائی فٹبال ٹیم پر انڈوں کشنز سے حملہ
انچن(آئی این پی)فیفا ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں باہر ہوجانے والی جنوبی کوریا کی فٹبال ٹیم کو وطن واپسی پر بعض شائقین کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا اور استقبالیہ تقریب کے دوران اچانک چند افراد نے قطار میں کھڑے فٹبالرز پر انڈوں کے علاوہ پرچم سے بنے کشنز پھینکے ۔کسی کو اس اقدام کی توقع نہیں تھی جس کی وجہ کھلاڑیوں سمیت منتظمین اور فوٹو گرافرز بھی حیران رہ گئے۔ مجموعی طور پر مثبت استقبالیہ تقریب کے موقع پر قومی فٹبال ٹیم کے ارکان کا وطن واپسی پر خیر مقدم کیا جا رہا تھا