سندھ میں صوبائی سیکرٹریز کے بڑے پیمانے پر تبادلے
کراچی (وقائع نگار) نگراں حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ طاقتور سمجھے جانے والے سیکرٹری توانائی آغا واصف عباسی کو او ایس ڈی بنا دیا اور تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو سیکرٹری توانائی تعینات کر دیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ کی منظوری سے صوبائی حکومت نے پیر کو بڑے پیمانے پر صوبائی سیکرٹریوں اور دیگر افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شمس الدین سومرو کو سیکرٹری انڈسٹریز کامرس تعینات کیا گیا ہے۔ تعیناتی کے منتظر طحہٰ احمد فاروقی کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے‘ بقاءاللہ انڑ کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ لگایا گیا ہے‘ عبدالکبیر قاضی کو سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ڈیپارٹمنٹ تعینات اور سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے‘ خان محمد مہر کو چیئرمین سندھ ای او بی آئی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے‘ عبدالرحیم سومرو کو سیکرٹری قانونی پارلیمانی امور تعینات کیا گیا ہے‘ شارق احمد کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے‘ ساجد جمال ابڑو کو سیکرٹری جی اے (جنرل ایڈمنسٹریشن) تعینات کیا گیا ہے‘ شفیق احمد مہیسر کو سیکرٹری زراعت تعینات کیا گیا ہے‘ لبنیٰ صلاح الدین کو سیکرٹری کالج ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے‘ پرویز احمد سیہڑ کو سیکرٹری صوبائی محتسب اعلیٰ تعینات کیا گیا ہے‘ محمد عباس بلوچ کو اسپیشل سیکرٹری جیل خانہ جات تعینات‘ عبدالوہاب میمن کو محکمہ سروسز میں رپورٹ کرایا گیا ہے‘ غلام عباس ڈیتھو کو اسپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن تعینات‘ عمران عطا سومرو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ الطاف احمد بجارانی کو چیئرمین شہید بے نظیر بھٹو ہاﺅسنگ سیل تعینات‘ رشید احمد سولنگی کو ڈی جی سندھ سول سروسز تعینات کیا گیا ہے‘ ڈاکٹر وسیم شمشاد علی کو ایم ڈی کراچی فش ہاربر اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے‘ آصف اکرام کو ڈائریکٹر فوڈ سندھ تعینات‘ آغا عبدالرحیم کو کین کمشنر سندھ حیدر آباد تعینات‘ ندیم الرحمان کو سیکرٹری ریونیو بورڈ آف ریونیو سندھ تعینات اور شاہد عبدالسلام کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سندھ تعینات کیا گیا ہے۔
تبادلے