اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز آج ہوںگے
اسلام آباد(این این آئی) اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز آج کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں نمل یونیورسٹی کا مقابلہ پی ٹی وی سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لیڈنگ یونٹ اے اور منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے پاکستان ، ایچ جے اے، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس شامل ہیں۔