رگبی ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر کی جانب سے ڈی ایس او بہاولپور و دیگر کے اعزاز میں ظہرانہ
میلسی (نامہ نگار) رگبی ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر سید اظہر عباس بخاری کی جانب سے ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاول پور رئیس اعظم جونا ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان ملک غلام مرتضیٰ ٰاور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وہاڑی چوہدری نثار الحق کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری علی حسین جاوید ،تحصیل صدر سید تصور حسین بخاری ،صدر پریس کلب سید عزیز اللہ شاہ طاہر ،عبدالصمد چوہدری اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملک غلام مرتضیٰ ،رئیس اعظم جونا اور چوہدری نثار الحق نے رگبی ایسوسی ایشن کی جانب سے میلسی میں قومی سطح کے ٹورنامنٹ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔