راہول ڈریوڈ‘ رکی پونٹنگ اور کرین ٹیلر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
لاہور(اے پی پی )دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں آسٹریلیا اور بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا جب کہ خواتین کھلاڑیوں میں انگلش ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کرین ٹیلر بھی ہال آف فیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس دفعہ ہال آف فیم میں شامل نہیں ہوسکا، ماضی میں عمران خان ، جاوید میانداد اور وقار یونس ہال آف فیم میں جگہ بناچکے ہیں ، آئی سی سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ہال آف فیم میں شامل کئے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اور ان کو مبارکباد دی، راہول ڈریوڈ ہال آف فیم میں جگہ بنانے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں، ان سے پہلے 2009 میں بیشن سنگھ بیدی، سنیل گواسکر، کپل دیو جبکہ 2015 میں انیل کمبلے کو اس کلب میں شامل کیا گیا تھا، ڈریوڈ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں بھارت کی جانب سے 164 میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے 36 سنچریوں کی مدد سے 13 ہزار